الیکشن 2024
خصوصی کوریج
الیکشن 2024: پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج
آٹھ فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام پانچ بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور انتخابی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا۔ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج ہی پیش کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کیا ایک کٹھن سفر کا سامنا رہے گا؟
نئے حکومتی اتحاد کے اعلان کے ساتھ ہی یہ سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں کہ یہ شراکت کتنی دیرپا اور کامیاب ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ماضی قریب میں دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے کی قیادت اور پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
87 یا 55: پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے کن حلقوں میں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہے؟
تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیتنے اور دو تہائی اکثریت کے دعوے کس بنیاد پر اور کیوں کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ سوال بھی انتہائی اہم ہے کہ تحریک انصاف کے اس دعوے پر اگلا قانونی مرحلہ کیا ہے؟
آزاد امیدوار اور نمبرز گیم: صوبہ پنجاب میں بننے والی نئی حکومت کتنی مستحکم ہو گی؟
اگرچہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب میں بڑی جماعت بن کر اُبھری ہے تاہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی اکثریت میں پنجاب اسمبلی پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ صوبے میں اس وقت کون سی پارٹی نمبرز گیم میں کہاں کھڑی ہے اور کیا مستقبل میں بھی اس صوبے میں اقتدار کی رسی کشی جاری رہ سکتی ہے؟
پی ٹی آئی کو ’سوشل میڈیا کی پارٹی‘ کا طعنہ دینے والی جماعتیں کیسے سوشل میڈیا پر ہی اس سے شکست کھا گئیں
تھوڑا عرصہ پہلے کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ، پاکستان تحریکِ انصاف کو ’سوشل میڈیا کی جماعت‘ کا طعنہ دیتی تھیں لیکن پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا جماعت کا طعنہ دینے والی جماعتوں کو اُس وقت ادراک نہ ہو سکا کہ اگلے الیکشن کا میدان ڈیجیٹل پلیٹ فارم قرار پائے گا۔