BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
صدر عارف علوی نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں نہیں بلا رہے اور اگر ڈیڈلائن گزر گئی تو کیا ہو گا؟
پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جہاں ایک جانب آٹھ فروری کے عام انتخابات کے بعد سے مبینہ دھاندلی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں وہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو بنا منظور کیے واپس بھیجنے کے بعد سے ایک نئی آئینی بحث چھڑ گئی ہے۔
زہر اور قیدِ تنہائی سے اعصابی حملوں تک: پوتن کے سیاسی مخالفین کو کتنی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے؟
آج کے روس میں سیاسی مخالفت کی قیمت بہت زیادہ ہے اور تبدیلی کی امید اتنی ہی دور۔مگر اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی موت کے بعد، سلاخوں کے پیچھے موجود ایک اور سیاسی قیدی ملک میں تبدیلی کی امید کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرون بشنیل: اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خود سوزی کرنے والے امریکی فضائیہ کے اہلکار کون ہیں؟
خود کو آگ لگانے سے پہلے، انھوں نے کہا کہ وہ ’نسل کشی کے عمل میں مزید شریک نہیں ہوں گے‘ اور جب آگ نے اُن کے جسم کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اس موقع پر ویڈیو میں انھیں ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سُنا گیا۔
’راس الحکمہ‘: متحدہ عرب امارات کی اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ کیا ہے اور اس سے مصر کو کیا فائدہ ہو گا؟
جیسے ہی مصر میں بحیرہ روم پر واقع راس الحکمہ میں سرمایہ کاری کے ایک بڑے معاہدے کا اعلان کیا گیا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا حتیٰ کے چائے کی دکانوں سے ڈھابوں تک لوگ گھنٹوں اس معاہدے کی تفصیلات پر بحث کرتے نظر آئے۔
لائیو , عام انتخابات کے 30 روز کے اندر صدرِ پاکستان کا انتخاب لازمی، امیدوار کاغذات نامزدگی دو مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں: الیکشن کمیشن
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس میں فرد جرم عائد کر دی ہے تاہم تاہم دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگلے صدر پاکستان کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے جس کے لیے تمام خواہشمند امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا خلا میں بچے پیدا کرنا ممکن ہے؟
اگر ہمیں کسی اور دنیا کو ہی آباد کرنا ہے تو پھر ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنا لازمی ہے کہ کیا ہم خلا میں بچے پیدا کر سکیں گے؟
ڈرائیور کے بغیر مال بردار ٹرین کا ’فرار‘: 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتی 53 بوگیوں کو کیسے روکا گیا؟
انڈیا میں ریلوے حکام نے ایک مال بردار ٹرین کے بغیر ڈرائیور 70 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لباس کی وجہ سے توہین مذہب کا الزام: معافی کی ویڈیو کا مقصد خاتون کی زندگی محفوظ بنانا تھا، اے ایس پی شہربانو
لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں اتوار کے روز اپنے لباس کی وجہ سے توہین مذہب کے الزام کی زد میں آنے والی خاتون کو ہجوم سے بچا کر لے جانے والی پولیس افسر شہربانو نقوی کو سوشل میڈیا پر خاصی داد دی جا رہی ہے تو وہیں کچھ لوگ اس بات پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ مذکورہ خاتون سے معافی کیوں منگوائی گئی۔
نوکری کا جھانسہ دے کر روسی فوج میں بھرتی کیے جانے والے انڈین شہری: ’ہم ایجنٹ کے دھوکے کا شکار ہوئے‘
انڈیا میں کچھ خاندانوں کا کہنا ہے کہ متعدد نوجوانوں کو ایجنٹوں نے ’ہیلپر‘ کی نوکری کے ’دھوکے‘ سے یوکرین اور روسی کے رمیان جاری جنگ میں روسی افواج کے ہمراہ لڑنے کے لیے بھیج دیا ہے، جس کی وجہ سے پریشان خاندانوں نے وفاقی حکومت سے انھیں انڈیا واپس لانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔